مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پابندی کے باوجود وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہہ دیا


سلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ دیا۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، نالائق اور ناہل حکومت نے عوام سے نوالہ چھین لیا ہے، ناکام حکومت کا سلیکٹڈ وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کل لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگادی تھی، یہاں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں