سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا: آصف علی زرداری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) جعلی اکاوٴنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں ، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں ، پارلیمنٹرین سے بھی مشاورت کروں گا، پتا کرتے ہیں یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کے بارے میں آصف زرداری نے مسکرا کر بات ٹال گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں