سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، فی تولا 81 ھزار روپے کا ہوگیا


کراچی (ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 81 ہزار روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 81000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 69 ہزار 444 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے910 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 780 روپے17 پیسے پر مستحکم رہی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں