وفاقی بجٹ دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جارہا ہے: بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بجٹ دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جارہا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے اب تک کچھ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، بجٹ سیشن میں حصہ لینا ہر ایم این اے کا حق ہوتا ہے، پیپلز پارٹی احتجاجاً بجٹ سیشن میں حصہ لے رہی ہے، حکومت فاٹا کے عوام کو کیا پیغام دے رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فاٹا کا بچہ بچہ کھڑا ہوا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آج وہی لوگ بجٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ان کا کہناتھا کہ جو بھی چور دروازوں سے آتے ہیں وہ ہر وقت پریشان ہوتے ہیں، اختر مینگل کےسنجیدہ ایشوز ہیں وہ حل نہ ہوئے تو وہ بجٹ پر ووٹ نہیں دیں گے۔ چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اعلان کیا تھا بجٹ کی مخالفت کریں گے، بجٹ عوام دشمن ہے، اس کی ہر شق پر اعتراض آیا ہے، حکومتی نمائندوں کی طرف سے بھی بجٹ پر اعتراضات آئے ہیں، یہ بجٹ دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جارہا ہے، نہ ضیاالحق اور نہ پرویز مشرف نے ایسا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں