سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی امریکا جانے کی کوشش، طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا


لاہور (ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کو امریکا جانے سے روک دیا۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں غیر ملکی ایئر لائن کی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہیں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں