سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے ہڑتال

کراچی(ویب ڈیسک) سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے ہڑتال کی گئی، جس کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم رہی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت 19 روپے اضافے کے ساتھ 123 روپے فی کلو ہوگئی جس کے باعث شہر کے مختلف سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے سی این جی مہنگی کرنے کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث کچھ روٹس پر بسیں کم کردی گئیں، سڑکوں پر منی بسیں بھی کم نظر آئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں