وزیراعظم عمران خان، آصف زرداری اور شہبازشریف کے اثاثوں کے تفصیلات جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی اور رقم ظاہر کی، وزیراعظم نے ورثے اور تحفے میں ملی پراپرٹی کی مالیت ظاہرنہیں کی۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کی زمان پارک میں ورثہ میں ملی رہائشگاہ کی تعمیر پر4 کروڑ53 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے، وزیراعظم نے بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر تحفہ کے طور پر ظاہر کیا، ٹیکس سال 2015/16 میں رہائشگاہ کی اضافی تعمیر پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے اخراجات آئے۔ دستاویزات میں بتایا گیاہےکہ وزیراعظم عمران خان کے پاس بنی گالہ میں 50 لاکھ روپے کی 6 کنال 16 مرلہ اراضی ہے، وزیراعظم کو میانوالی میں 10 مرلہ پر بنا گھر ورثہ میں ملا، وزیراعظم کے پاس شیخو پورہ میں ورثہ میں حاصل کی گئی 80 کنال اراضی ہے، عمران خان کو بھکر میں 260 کنال، 8 ایکڑ کی 4 مختلف اراضی ورثہ میں ملی، وزیراعظم کے پاس میاں چنوں میں 50 ہزار روپے مالیت کی زرعی اراضی ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 غیر ملکی کرنسی کے بینک اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، وزیراعظم کے پاؤنڈ اکاؤنٹ میں 2 ہزار67 پاونڈ ہیں اور ڈالر اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 29 ہزار60 ڈالرز، دوسرے اکاونٹ میں 1 ہزار 470 ڈالرز ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کے یورو اکاونٹ میں کوئی رقم نہیں۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہےکہ عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں فلیٹ کیلئے 1 کروڑ19 لاکھ روپے ایڈاوانس جمع کرا رکھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے، ان کے پاس 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کیش موجود ہے، وزیراعظم کے 2 ملکی بینک اکاؤنٹس میں96 لاکھ روپے ہیں، وزیراعظم 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریوں کے مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں