ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف لندن میں بڑے سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں:آصف زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف لندن میں ایک کیس بن رہا ہے ، یہ کیس امریکا تک جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی گفتگو۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نجی ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو روک دیا گیا تھا۔ اُس انٹرویو کا ایک کے سامنے آیا ہے جس میں آصف علی زرداری یہ دعوی کر رہے ہیں کہ لندن میں تحقیقات ہورہی ہے اور عمران خان کا ایک بہت بڑا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مختصر ویڈیو میں آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بہت بڑے اسکینڈل کی لندن میں تحقیقات جاری ہیں۔ آصف علی زرداری کو پارک لین کرپشن کیس میں ریمانڈ کے لیے احستاب عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو نشر ہونے سے روکنے سے متعلق سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کمزور لوگ ہی ایسا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں