آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے پیکج کی منظوری دے دی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کے لیے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ترجمان آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے تین سالہ معاشی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں