ایل این جی کیس میں گرفتاری کے لئے نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپا

کراچی:(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے تاہم سابق مشیر خزانہ گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلیے آنے والی نیب کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی، انہوں نے گھر میں موجود دو ملازمین اور اہلخانہ کے تین افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں