بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جس کے لیے تیار نہیں:مریم نواز

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جتنے قائدین کو گرفتار کرنا ہے کرلیں، ڈرنے والے نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سے بات چیت کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ہم نے بات چیت نہیں کی کیونکہ میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کرسکتے۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ کون سے لوازمات ہیں جو پورے نہیں کر سکتے ؟مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جس کے لیے تیار نہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل ٹوئٹر بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پوری مسلم لیگ ن کو بھی گرفتار کر لو، ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نااہلی اور ناکامی کا جواب تو تمہیں عوام کو دینا ہی پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں