دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون ، کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر پائپ لائن پھٹ گئی

ٹھٹا( رشید جاکھرو:  یونائٹڈ نیوز)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر پائپ لائن پھٹنے سے جہاں شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، وہاں پائپ لائن کا متعلقا علاقا سیلاب کے منظر پیش کرنے لگا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔پائپ لائن بیک پریشر کے نتیجے میں پھٹی جس کے باعث بریک تھرو کرتا پانی سیلاب کی شکل اختیار کرتا ہوا نیشنل ہائ وے سے گذرتا متعدد دکانوں  اورگھروں کو متاثر کرگیا۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہوئی۔ حکام کے مطابق اب تک 20 ملین گیلن پانی کراچی کو کم فراہم کیا گیا ہے، بھاری مشینری کی مدد سے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واٹر بورڈ کے حکام نے کراچی کے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں