پ پ قیادت گھوٹکی الیکشن میں تصادم کی سازش کر رہی ہے:حلیم عادل شیخ

گھوٹکی/اوباوڑو: (رپورٹ: جعفر شخ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کے جو لوگ ڈاکو ہیں جن کو گرفتار ہونا تھا آج یہ لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں، گھوٹکی الیکشن میں تصادام کی ساری شازش کی قیادت بلاول زرداری مراد علی شاہ ودیگر کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اوباوڑو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے باری پتافی نے پوری سندھ سے کرمنل افراد کھٹےکئے ہیں، انہو نہ کہا کے بلاول زرداری بتائیں کہ وہ ملک چھوڑ کر کیوں بھاگ گئے ہیں، اگر آپ بھٹو ہوتے تو بھاگتے نہیں آپ زرداری ہیں ، سندھ کو ایڈز لگی ہوئی ہے والد پھپھو جیل میں ہیں ان حالات میں بھاگ گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کےکل قوم نے دیکھا عمران خان کو بڑی عزت امریکا میں ملی۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی، ایم پی اے شہریار شر ،ایم پی اے راجا اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں