این اے 205 گھوٹکی پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، سردار محمد بخش مہر اور احمد علی خان مہر میں سخت مقابلے کا امکان

گھوٹکی:(ویب ڈیسک) گھوٹکی این اے 205 گھوٹکی ٹو ضمنی انتخاب کل ہوگا ، الیکشن کمیشن نے عملے کو سامان کی ترسیل شروع کردی، پ پ امیدوار سردار محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار احمد علی خان مہر کے درمیان دنگل ہونے جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گھوٹکی ڈگری کالج گھوٹکی سے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل شروع کردی گئی۔ گھوٹکی حلقہ میں پولنگس کے لئے عملے کو سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ گھوٹکی حلقہ این اے 205 میں 3 لاکھ 60ہزار 875 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جب کے گھوٹکی، خانگڑہ اور میرپورماتھیلو میں ٹوٹل 290 پولنگ اسٹیشنس قائم کی جا رہی ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنس کے لئے 867 اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 867 پولنگ افسران اور 290نائب قاصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔ کل پولنگ 8 بجے سے شروع ہوگی اور 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب کے دوران محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کمپلیس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جب کے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں