میگا منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں29 جولائی تک توسیع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔دوران سماعت نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں