پارک لین کیس سماعت کیلئے مقرر، آصف زرداری 19اگسٹ کو طلب

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین کیس 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے جس میں سابق صدر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کریں گے جس کے لیے دیگر 16 ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہےکہ نیب نے آصف زرداری کےخلاف پارک لین کا کیس گزشتہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا اس میں سابق صدر پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا الزام ہے جب کہ اس کیس میں پہلے بلاول بھٹو زردای بھی نامزد تھے تاہم نیب کو ان کے خلاف ثبوت نہیں مل سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں