نیب کا لاڑکانا کی چانڈکا ہسپتال پر چھاپا، ادویات کے سیمپل اور ریکارڈ تحویل میں لیا گیا

لاڑکانہ: نیب کا لاڑکانا کی چانڈکا ہسپتال پر چھاپا، ادویات کے سیمپل اور ریکارڈ تحویل میں لیا گیا۔ نمائندہ یونائٹڈ نیوز نور احمد عباسی کے مطابق نیب ٹیم سکھر نے چانڈکا میڈیکل اسپتال پر چھاپہ مارا۔ ٹیم نے چانڈکا اسپتال کے مین میڈیکل اسٹور سے رکارڈ، فائیلز اور ادویات کے سیمپل اپنے قبضے میں لے لئے۔ نیب ٹیم نے چانڈکا اسپتال کے لیبارٹری اور ایچہ آئی وی سینٹر پر سے بھی رکارڈ اور دیگر ادویات کے سیمپل قبضے میں لے لیے ۔ نیب ٹیم کی جانب سے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا گیا اور گرفتاری کرنے یا نہ کرنے سمیت کوئی تفصیل بھی نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں