پاکستانی سائنسدانوں کو خلا میں بھیجنے کیلئے سلیکشن آئندہ برس شروع ہو گی:فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز کے لیے سلیکشن کے عمل کا آغاز اگلے برس سے شروع ہو گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں اعلان کیا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے انتخابی عمل 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے جن میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں انشاء اللّہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، یہ پاکستانی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے اور 2022 میں ہم انشاللہٰ پہلا پاکستانی خلاࣿ میں جائیگا، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئےتاریخ ساز اقدام ہو گا۔فواد چوہدری نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں 25 جولائی کو فتح کا دن قرار دیا اور لکھا کہ آج کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی تھی۔انہوں نے لکھا کہ اس دن پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پُر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک ترقی کرتا پاکستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں