فردوس عاشق اور فواد چوہدری ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور سابق وزیر اطلاعات و موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ فواد چوہدری صاحب کیوں پارٹی پالیسی اور وزیراعظم کے وژن سے ہٹ کر گفتگو کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کے درد کا بھی سب کو علم ہے۔اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکناکوجی فواد چوہدری نے 22 جولائی کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رائے میں وزیراعظم کو واشنگٹن کے ایرینا ون میں پاکستانیوں سے خطاب میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی بات کرنی چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں