میرپور ماتھیلو میں بچے پر تشدد کا ملزم گرفتار۔

میرپور ماتھیلو (رپورٹ، جعفر شیخ)  گذشتہ رو ز اسکول سے واپس آتے ہوئے بچے پر تشدد والے واقعے کی ویڈیو سوشل ميڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گھوٹکی ضلع سے  منتخب  ایم این اے محمد بخش خان مہر، ایم پی اے عبدالباری پتافی نے نوٹس لیا اور ایس ایس پی گھوٹکی کو ملزم جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی اس کہ علاوہ ضلع کہ سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ملزم کے اس عمل کی شدید مذمت کی جس کے بعد گھوٹکی پولیس حرکت میں آ گئی اور مختلف علاقوں میں ملزم کی گرفتاری
کے لئے چھاپے مارتی رہی ۔ آخرکار میرپورماتھیلو پولیس نے ملزم وزیر شیخ  کو گرفتار کر لیا۔

میرپورماتھیلو بیچ شہر میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

اپنا تبصرہ بھیجیں