نوابشاہ: پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، ایک بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک۔

نوابشاہ (رپورٹ، عبدالسلام آفریدی)پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ میں دو بچوں کے آنکھوں کا آپریشن. مبینہ غفلت کے نتیجے میں ایک بچہ فوت ہو گیا ہے جبکہ دوسرے بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔
پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ کے ڈاکٹروں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمس الدین سیال کی بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔ آنکھوں کے آپریشن میں چار سالہ بچہ طلعت حسین وگھیو جان کی بازی ہار گیا جبکہ وقار سولنگی نامی 7 سالہ دوسرا بچا آنکھوں کے اوپر فلی کے آپریشن کے نتیجے میں حالت تشویشناک ہو گئی جس کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے .
فوتی بچے طلعت حسین کے والد جانب وگھیو نے میڈیا کو بتایا کہ چار سالہ بیٹے طلعت حسین کے آنکھوں کا آپریشن ہو نے کے بعد فورن طبيعت خراب ہو گئی، بار بار ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی گئی لیکن کوئی غور نہ کیا گیا۔ ڈاکٹر کو اطلاع دینے کے بعد آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں میرا بچا طلعت زندگی کی بازی ہار گیا.
دوسری جانب 7 سالہ وقار سولنگی کے آنکھوں کے اوپر فلی کے آپریشن کے بعد بچے کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے ۔ وقار کے قریبی رشتہ دار محمد یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شروع سے غفلت کی گئی ہے۔ دوائیں بھی باہر میڈیکل اسٹور سے لینی پڑتی ہیں۔ ہسپتال کے اندر کوئی سہولت نہیں ہے جس کے باعث وقار سولنگی کے آنکھوں کے اوپر فلی کے آپریشن کے بعد حالت تشویشناک ہو گئے جس کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یونائیٹڈ ٹی وی نیو کی ویب ڈیسک کی جانب سے آج بروز جمعہ دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ کے نمبر 9370260-0244 پر ہسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کے لئے متعدد بار فون کی گئیں لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فون اٹھانے کی زہمت نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں