ڈہرکی میں مردہ گوشت برآمد، قصاب گرفتار۔

ڈہرکی (رپورٹ، جعفر شیخ) ڈہرکی میں مردہ گوشت برآمد کرکے قصاب کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے قصاب کی اوپر مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق نجوں قصائی نامی شخص اوباڑو سے ڈہرکی مردہ گوشت لے جا رہا تھا تو راستے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ملزم مردہ گوشت سمیت گرفتار کر لیا گیا نجوں قصائی پہلے بھی متعدد بار مردہ گوشت فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں