کشمور میں ٹاؤن عملہ عوام کے لئے وبائے جاں بن گیا، عوام کا شدید احتجاج

کشمور (رپورٹ، اقرار علی ) ٹاون عملے کی نااہلی کے نتیجے میں کشمور شہر میں جگہ جگہ ابلتے گٹر، گند اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ نادرشاہ محلہ وارڈ نمبر 7 کے گھروں ،دکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 7 کاکونسلر سنیل کمار بات سننے کو تیار نہیں ہے، علاقے میں صفائی نظام بہتر کرکے دوہرے عذاب سے جان چھڑائی جائے۔
دوسری جانب وارڈ نمبر گیارہ کے رہائشیوں کا ٹائون چیئرمین اور کائونسلر کے خلاف شدید احتجاج ۔ وارڈ نمبر گیارہ کے رہائشیوں نے ٹائون چیئرمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی جن ککا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر گیارہ کی تمام گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،پورا علاقہ گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے، مظاہرین نے متعدد بار ٹائون چیئرمین کو شکایات کیں ہیں مگر کوئی کام نہیں ہوا، گند کچرے کی وجہ سے ہمارے بچے مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ مظاہرین نے ڈی سی کشمور منور علی مٹھیانی سے مطالبہ کیا کہ فوراً نوٹس لے کر کرپٹ چیئرمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں