“عالمی یومِ ہیپاٹائٹس” ٹھٹھہ میں سیمینار کا انعقاد

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر سول ہسپتال ٹھٹھہ میں ایک واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق میمن، ڈاکٹر حنیف میمن,، ڈاکٹر عارف اعوان اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قمر بارن نے بتایا کہ یہ اتنی بھیانک بیماری ہے مگر ہسپتال میں اس مرض کی کوئی دوا نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس مرض کے ٹیسٹ فری کیے جائیں اور گذشتہ چھ ماہ سے ادویات نہیں ہیں وہ فوری طور پر مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ چھ سے آٹھ مریض اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کا ذریعہ عطائی ڈاکٹر، نائی اور گندہ پانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں