لاڑکانہ کی شاہنواز لائبریری میں ایئر کنڈیشن کے معاملے پر طلبا میں تصادم، پولیس نے 4 طلبا کو دھر لیا

لاڑکانہ :(رپورٹ نور احمد عباسی ) لاڑکانہ کی شاہنواز لائبریری میں ایئر کنڈیشن کے معاملے پر لائبریری اور سول لائن تھانے کے اندر طلبا کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا،طلبا میں تصادم کے باعث لائریری مین کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی، رحمت پور تھانے کی پولیس نے صورتحال پر کنٹرول کیا جب کے ایاز بروہی اور کاشف بھٹی سميت 4 طلبا کو گرفتار کرلیا۔ نمائندہ یونائٹڈ نیوز کے مطابق طلبا میں لائبریری کے اندر جھگڑا ہوا، جھان سے ایک گروپ شکایت لے کر تھانے پھنچا تو دوسرے گروپ نے ان پر دھاوا بول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں