سندھ میں امکانی بارشیں،وزیر بلدیات نے متعلقہ حکام کو قبل از وقت انتظامات کی ہدایت کردی

کراچی:(ویب ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ نے امکانی برساتوں کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کے قبل از وقت انتظامات مکمل کئے جائیں ، تاکے شہریوں کو کسی بھی نقصان یا پریشانی سے بچایا جا سکے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت کمشنر ہاؤس میں مون سون بارشوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا.اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ کے اعلی افسران، تمام ڈی ایم سیز کے چئیرمینز، ایم ڈی واٹر بورڈ ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، ڈپٹی کمشنرز، میونسپل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سیز میں نالوں کی صفائی کی صورتحال، سیوریج سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر بلدیات سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے امکانی برساتوں کے پیش نظر قبل از وقت انتظامات مکمل کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں