سندھ پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کے اختیارات میں غیر معمولی اضافہ

کراچی: سندھ پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حال ہی میں بنایا گیا ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کا عہدہ تبدیلیوں کی بعد اہم ہو گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چاروں ڈی آئی جی اب براہ راست ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سندھ، ڈی آئی جی آر آر ایف کو آئی جی آپریشنز کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنل پراٹیکشن یونٹ اور ڈی آئی جی ایس آر پی کو بھی اے آئی جی آپریشنز کے ماتحت کر دیا گیا۔سندھ پولیس کے مطابق اس سے قبل چاروں ڈی آئی جیز براہ راست آئی جی سندھ کو رپورٹ کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں