کشمور کے پرائمری اسکول میں سہولیات کا فقدان،طلبا و طالبات زمیں پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور

کشمور (رپورٹ: اقرار علی) کشمور کے گورنمینٹ پرائمری اسکول علی بخش سولنگی میں فرنیچر، پینے کا پانی، واش روم اور چودیوار بھی موجود نہیں، جب کے اسکول میں تین اساتذہ موجود ہیں جو 200 سے زائد طلبہ وطالبات کو پڑھا رہے ہیں ۔ اسکول چار کمرو‍ں پر مشتمل ہے ، جو بچوں کے تعداد سے بہت زیادہ کم ہے، جس وجھ سے بچے اسکول میں زمین پر بیٹھ کر تعلم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسکول میں چپڑاسی اور چوکیدار بھی نہیں، اطلبا کے ورثا نے وزیر تعلیم سے مطالبا کیا ہے کے فوری اسکول بنواکر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں