عمرکوٹ میں پولیس چیک پوسٹ کا انچارج درخت کاٹ کر بیچنے لگا، سماجی رہنمائوں کا کارروائی کا مطالبا

عمرکوٹ(رپورٹ:سہیل کنبھر)عمرکوٹ سامارو موڑ پر قائم چیک پوسٹ کا انچارج پوسٹ پر موجود قیمتی درختوں کو سرعام کاٹنے لگا ۔ عمرکوٹ چیک پوسٹ انچارج منگل بھیل سول کپڑوں میں چیک پوسٹ کے آس پاس موجود درختوں کو کاٹ کر گھر لے گیا۔ چیک پوسٹ انچارج کے اس عمل پر علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کے ہر ماہ قیمتی درختوں کو کا ٹ کر لے جاتا ہے ۔ دوسری جانب اس عمل پر سماجی رہنمائوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکار کے خلاف فوری کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں