ڈھورونارو میں نجی اسکول کے پرنسپل کی 7 سال کے طالب علم سے جنسی زیادتی

عمرکوٹ(رپورٹ:سہیل کنبھر) ڈھورونارو کے نجی اسکول دی جناح پبلک اسکول کے پرنسپل ساجد ملک نے اپنے ہی اسکول کے کلاس کے طالب علم 7سالا عبداللہ ولد امانت راجپوت سے 5روز قبل مبینا جنسی زیادتی کی جس کے بعد طالب علم نے اسکول جانے سے انکار کردیا۔ بجے کے والدین نے بجے پر سختی کی تو بچے نے اپنے والدین کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے بارے میں بتادیا .جس پر ورثہ اسکول پہنچے تو پرنسپال نے ان کے پائوں میں گر کر معافی مانگی، لیکن بچے کے ورثہ نے پرنسپل کی خوب پٹائی کی، جس کے بعد اہل علاقہ نے بیچ بچائو کرایا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کا کہنا ہے کہ میں پانچ روز قبل اسکول پہنچا تو پرنسپل ساجد ملک مجھے کمرے میں لے گیا اور میرے ساتھ جنسی زیادتی کی، جس کے بعد میں نے اسکول جانا چھوڑ دیا آج گھر والوں کے پوچھنے پر میں نے سب بتادیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں