گھوٹکی : جرگے کے خلاف عدالت جانے والے شخص پر تشدد، دھول چٹا کر تذلیل

گھوٹکی (رپورٹ:جعفر شیخ) گھوٹکی کے گاؤں حاجی مولودی میں بااثر وڈیرے کی جانب سے کیئے جانے والے مبینہ جرگے کو نہ ماننے اور اس کے خلاف عدالت جانے والے شخص جمال الدین چاچڑ کو عدالت سے واپس آتے ہوئے وڈیرے کے کارندوں نے راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، ٹوپی اتار پہینکنے کے بعد دہول چٹا کر انسانیت کی تذلیل کی گئی۔ تشدد کرنے والے افراد جمال دین کو غلیظ ترین گالیاں بھی دیتے رہے، اسی دوران تشدد کا نشانہ بن نے والا شخص خود کو بچانے کے لیئے منت سماجت کرتا رہا ۔ تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے جمال دین کا کہنا تھا کہ وڈیرےنے زمین پر قبضہ کرنے کے لیئے میرے بیٹے پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر جرگہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں