شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے، پاک فوج کے 10 جوان شہید

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں پاک وطن کے 10 محافظ مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔شہداء میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں