سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر


کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیر سے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا، کراچی اور ٹھٹہ ڈویژنز میں پیر کی رات سے بدھ کی دوپہر تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص، حیدرآباد اور شہیدبینظیرآباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں