عدالت نے عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی، جس کے بعد عرفان صدیقی کے وکلاء کی ٹیم رہائی کے روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں