آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد خرابیاں پیدا ہوئیں: اسد عمر


کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو بہتر تھا، سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے ، پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں