پولیس نے فکس اٹ کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار کرلیا


کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے فکس اٹ کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا۔خبر کے مطابق فکس اٹ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے دفتر تین تلوار کے باہر احتجاج کیا گیا تاہم احتجاج سے قبل ہی پیپلز پارٹی کے ڈنڈا بردار کارکنان وزیر بلدیات سندھ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے جس سے صورتحال کشیدہ ہوئی، پیپلزپارٹی اور فکس اٹ کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تین تلوار پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد لوگوں کو حراست میں بھی لیا ، ایس ایس پی ساوتھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور فکس اٹ کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے فکس اٹ کارکنان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے سندھ میں کام کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، سندھ حکومت کو جگانے پر جواب میں لاٹھی گولی چلائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں