میرپورماتھیلو کے روڈ خستہ حالی کا شکار ، شہریوں کو مشکلات

میرپور ماتھیلو(رپورٹ: جعفر شیخ) میرپورماتھیلو شہر کے روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہیں ،جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہر کے اکثر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جن میں برف کارخانہ روڈ، پرانی مارکیٹ روڈ اور عیدگاہ روڈ سمیت متعدد روڈ ہیں جن پر کھڈے پھڑ گئے ہیں، ان روڈوں پر زیادہ تر کمرشل ایریا اور اسکول ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے گذرنے والے شہریوں اور اسکولی بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بارش ہوتی ہے تو انھی روڈوں پر تین سے چار فٹ تک پانی جمع ہوجاتا ہے جو حادثات کا باعث بنتا ہے۔شہریوں نے سندھ حکومت اور گھوٹکی ضلع کے منتخب نمائندوں سے فوری روڈز بنوانے کا مطالبا کیا ہے…

اپنا تبصرہ بھیجیں