نئی گاج میں طغیانی، گورکھ ہل اور دادو کا زمینی رابطہ منقطع، سینکڑوں سیاح پھس گئے

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو میں گذشتہ روز سے کھیرتھر پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف ندی نالوں میں 10 سے 12 فٹ طغیانی کی سطح رکارڈ کی گئی ہے۔ دادو میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارشوں کے باعث سندھ کا مری گورکھ ہل اسٹیشن کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر دادو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ رابطہ منقطع ہونے سے سینکڑوں سیاح گورکھ ہل اسٹیشن پر پھنس گئے دوسری جانب واھی پاندھی راستے سے ماچھی موری کے مقام پر بوتلوں سے بھری مزدا گاڑی اور 6 موٹرسائیکلیں بہی بھہ گئی گاڑیوں میں سوار افراد کو بچالیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں