لاڑکانہ میں عورت کا اپنے بھائیوں کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ (رپورٹ :نور احمد عباسی ) لاڑکانہ اﷲ آباد محلے کی رہائشی مرک گچل کا پریس کلب کے باہر اپنے بھائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ متاثر خاتون مرک نے صحافیوں کو بتایا کہ والدین کے بعد رتوديرو چھوڑ کے لاڑکانہ آکر اپنے ماموں کے پاس ہوں۔ میں وہاں خوش ہوں۔ کل رات میرے بھائیوں عابد علی اور عبدالرزاق نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی تو میں نے شور مچایا تو پڑوسیوں نے آکر میری جان چھڑائی۔ مجھے حق ہے کہ میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارون لیکن میرے بھائی مجھے پیسوں پے بیچنا چاہتےہیں۔ میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کرتی ہون مجھے انصاف دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں