مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ چکی ہے: شیخ رشید

نوابشاه(رپورٹ عبدالسلام آفریدی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ نوابشاہ ریلوے اسٹیشن آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کٓہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم آئین میں کوئی ترمیم لا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی والوں نے تو اپنے لئے سر محل بنائے ہیں، لیکن غریب کے لیے کوئی سہولت نہیں، نوابشاہ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے یہ کوئی کچرا کنڈی ہے۔ ہم نوابشاه والے ٹریک پر جلد از جلد مرمت کا کام شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں