اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبا کو نصیحت کی ہے کہ میرٹ کو اپنائیں، قانون کی اطاعت کریں اور شارٹ کٹ سے بچیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے نوجوانوں سے خطاب بھی کیا۔ نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بڑے چیلنجز کا سامنا رہا ہے اور ان تمام چیلنجز کا پاکستانی قوم اور فوج نے کامیابی سے مقابلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں