کراچی میں کرنٹ سے ہلاکتیں: حکومت سندہ کا کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے شہر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ جیسے ہی بارش شروع ہوئی کے الیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہونا شروع ہوگئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں 36 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوئی۔انہوں نےکہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومت کے پاس کوئی مکینزم نہیں، وفاقی حکومت ادارے کے خلاف کارروائی کرے البتہ شہر میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر بلدیات کے اعلان کے بعد بھی پولیس کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نےکے الیکٹرک کی نجکاری کے معاہدے پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہےکہ کراچی میں بارش کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بعض مقامات پر قربانی کے جانور بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں