ایل او سی پر جارحیت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بھارتی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں