کندہ کوٹ میں گھر پر فائرنگ،2 عورتیں جاں بحق، نوجوان زخمی

کندہ کوٹ (رپورٹ غلام رضا نوناری) کندہ کوٹ میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کر کہ 2 عورتوں کو قتل کردیا۔ ملک برادری میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے دن دہاڑے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں مسمات سمانی ،اس کا بیٹہ عمران ملک اور فرزانہ ملک زخمی ہوگئے۔ واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مسمات سمانی اور فرزانہ دم توڑ گئیں۔ زخمی عمران ملک کی حالت تشویشناک ہونے پر رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں