چیئرمین سینیٹ کا الیکشن تلخیوں کو جنم دے گا:شیخ رشید

لاڑکانہ/دادو(نمائندے یونائٹڈ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن تلخیوں کو جنم دے گا۔ لاڑکانہ اور دادو ریلوے اسٹیشنز پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ منتخب چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے جمھوریت پر اثر پڑتا ہے، اگر جمھوریت نیچے آئے گی تو کوئی بھی اوپر نہیں جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مولانہ فضل الرحمان کو مشورہ ہے کہ وو اسلام کو دائو پر نا لگائیں اسلام آباد تو دائو پر لگتا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن رہنمائوں نے کرپشن کی ہے تو انہیں سات سال سزا ملے گی لیکن اگر کسی وزیر نے کرپشن کی ہے تو اسے 14 سال قید ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں