حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں: میجرجنرل آصف غفور


راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن امیدوار میرحاصل بزنجو کی طرف سے اس عمل میں ایک اہم قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قراردینا بے بنیاد ہے۔ سیاسی مقاصد کیلئے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں