عدالت کا پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر حاصل بزنجو کو نوٹس


گوجرانوالہ ( ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر حاصل بزنجو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ وکیل غلام قادربھنڈر نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی پر حاصل بزنجو کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کردی جس میں سی پی او گوجرانوالہ اور ایس ایچ او سول کو بھی فریق بنایا گیا۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن ہارنے پر فوجی ادارے کے سربراہ کے خلاف الفاظ بولے، اس پر سی پی او گوجرانوالہ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ درج کریں۔ جس پر سیشن جج گوجرانوالہ نے افواج پاکستان کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی پر میر حاصل بزنجو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں