بلاول نے استعفیٰ مانگا تو ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دے دوں گا: شیخ رشید


کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے میرا استعفیٰ مانگا تو ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دے دوں گا مگر مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر نہیں دوں گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں اور شہباز شریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں، میں راولپنڈی کی ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، آصف زرداری نے کہا تھا کہ صادق سنجرانی میرا بچہ ہے، انہوں نے اپنا بچہ بچالیا ہے، تو اب رو کیوں رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں