ضمیر فروشی کرنے والے سینیٹ ارکان کو تلاش کرکے کارروائی کریں گے: شہباز شریف


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمیر فروشی کرنے والے سینیٹ ارکان کو تلاش کرکے کارروائی کریں گے۔ اسلام آباد میں شہبازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا ۔ اس موقے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کریں گے، جمہوریت کا وقار ایک بار پھرمجروح کیا گیا ، تاہم یہ صرف اپوزیشن کا نقصان نہیں، ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں