گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہوا: وزیر اعظم


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اور اسے مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے شجر کاری مہم پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقے پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آبادی میں مسلسل اضافے اورشہر کے پھیلاؤ کے متعلق مسائل کونظر انداز کیا گیا۔ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں